این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Feb 14, 2026 | 09:58:AM
 این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ۔
  الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست سابق رکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، پولنگ 5 اپریل کو ہوگی. کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 20 سے 24 فروری مقررکی گئی ہے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کوجاری کی جائے گی۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 4 مارچ تک مکمل ہو جائے گی، اس کے بعد امیدواروں کو 18 مارچ کوانتخابی نشانات فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مہم کا آغازکرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج بارش ہوگی یانہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام انتخابی کارروائیاں شفاف اور وقت پر مکمل کی جائیں گی تاکہ خضدار کے عوام کو بروقت نمائندگی حاصل ہو۔