پیر سے بارشیں شروع،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شیخ ،عیسیٰ ترین،فاران یامین،حاشر ورائچ ) محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 16 فروری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونےکا امکان ہے،پیر کی شام اور منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ منگل کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،پیر اور منگل کے روز وزیرستان،بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہےجبکہ 17 فروری کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے،شمالی بلوچستان،ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور قلات میں 2 ریکارڈکیاگیاہے، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور ژوب میں 7 ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ،تربت میں 15 ، نوکنڈی میں 14 ،چمن میں 9 ،بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 13 اور جیوانی میں 15 ریکارڈکیاگیاہے۔
کراچی میں رواں سال وقت سے قبل ہی موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے وقت تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہےاور درجہ حرارت 31 ڈگری تک جاسکتا ہے، دوسری طرف کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے،اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 12ویں نمبر پرموجود ہے جہاں فضا میں آلودگی کی مقدار 166پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں صبح کے وقت سردی میں اضافہ جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت نارمل ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری تک جاسکتاہے،لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ۔
اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت کا صبح کے وقت درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ آج درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ،اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔