این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل

Feb 14, 2024 | 19:13:PM
این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرحکمنامہ جاری کرتے ہوئے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آراو تین روز کے اندر، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف سے مزید 4آزاد ارکان کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

دوسری جانب قومی اسمبلی کے مزید 3 حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے این اے 163 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 163 بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق کامیاب ہوئے۔

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔