شہباز شریف سے مزید 4آزاد ارکان کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Feb 14, 2024 | 18:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،آزاد  حیثیت سے کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کےمزید  4 ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف  اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ،چاروں نومنتخب ارکان نے  نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سب  کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا ،چاروں ارکان نے نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو بھی مبارک دی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے،  قائد نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے، نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات اور مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ تھانہ شادمان نذر آتش کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری