تھانہ شادمان نذر آتش کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری

Feb 14, 2024 | 18:16:PM
تھانہ شادمان نذر آتش کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری
کیپشن: تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت  کی، پولیس نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور نومنتخب رکن اسمبلی، عمران خان کو دغا دے گیا

پولیس درخواست کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش  ہیں ان کی  جائیداد  قرقی کا حکم دیا جائے تاکہ ملزم گرفتاری دیں، عدالت نے پولیس درخواست منظور کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ تھانہ نذرِ آتش کیس کے اشتہاری ملزمان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال، محمد زبیر خان نیازی، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت اقبال چیمہ، حسان نیازی اور مراد سعید شامل ہیں۔