پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا مشاورتی عمل، اہم بیٹھک ختم

Feb 14, 2024 | 17:52:PM
پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا مشاورتی عمل، اہم بیٹھک ختم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک اہم بیٹھک سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس بیٹھک میں وفاقی اور پنجاب میں حکومت کا حصہ بننے کے فارمولے پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری، نئی قومی اسمبلی کا اجلاس کون بلائے گا؟

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطاءاللہ تارڑ، سابق صوبائی وزیر اویس لغاری، رانا ارشد، مریم اورنگزیب اور خواجہ عمران نذیر موجود تھے۔