نکی تمبولی کی نئی یڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Feb 14, 2023 | 13:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نکی تمبولی کی نئی یڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بگ باس 14 میں اپنے کام کے بعد شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نکی تمبولی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو پسند آتی ہیں لیکن بعض اوقات مداح اُنہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ 

اپنی تازہ سوشل میڈیا  پوسٹ میں اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی ہے اور وہ اپنے بالوں سے کھیلتی ہوئی مختلف زاویوں سے کیمرے کے سامنے چلتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

 
 اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نےلکھاکہ  "اور سردیوں میں  سورج کی اس روشنی اور تپش کے لیےبے قرار رہی ہوں‘‘۔ اس پوسٹ پر80 ہراز سے زیادہ لائیکس ہے۔

 اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ سرخ بارڈر کے ساتھ پستا رنگ کی کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے بھاری زیور کا انتخاب کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے،لڑکی کی پولیس اور آرمی کو انوکھی پیشکش،ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ نکی تمبولی کو بھارت میں شہرت ان کے بگ باس میں کام کرنے سے ملی تھی اس سے پہلے وہ  تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں کام کرتی نظر آتی تھی۔نکی نے  بگ باس 14 کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی 11، دی خطرہ خطرہ شو، اور صرف تم جیسے مشہور ٹی وی شوز  ،میں بھی کام کیا ہے۔