ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس فروخت کرنے پر 8 سال قید، سخت قانون منظور

Dec 14, 2025 | 11:44:AM
ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس فروخت کرنے پر 8 سال قید، سخت قانون منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میکسیکو کی سینیٹ نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس کی تیاری اور فروخت کے خلاف سخت قانونی اصلاحات منظور کرلیں۔

 نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو آٹھ سال تک قید اور 2 لاکھ 26 ہزار پیسوز (تقریباً 12 ہزار 500 ڈالر) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

جنرل ہیلتھ قانون میں یہ ترامیم حکمران جماعت کے سینیٹرز نے منظور کیں، اس سے قبل منگل کو ایوانِ زیریں بھی ان کی منظوری دے چکا تھا۔

 اب یہ قانون حتمی نفاذ کے لیے صدر کلاڈیا شینبام کو بھیجا جائے گا، جو اس قانون سازی کی حمایت کر رہی ہیں۔

صدر کلاڈیا شینبام کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے ویپ ایک محفوظ متبادل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعض صورتوں میں ویپس عام سگریٹس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے، نہ سگریٹ پینی چاہیے اور نہ ہی ویپس استعمال کرنے چاہئیں۔

دنیا بھر میں انسدادِ تمباکو اقدامات کے بعد میکسیکو نے تقریباً دو دہائیاں قبل زیادہ تر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی تھی،۔

حالیہ برسوں میں حکومت نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت محدود کرنے پر توجہ دی ہے۔

 صحت کے خدشات کے باعث ارجنٹینا اور برازیل میں بھی ان مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔