فیصل قریشی نے صبا قمر اور دُرِفشاں کو ایک جیسی اداکارائیں قرار دے دیا ؟

Dec 14, 2022 | 21:25:PM
فیصل قریشی نے صبا قمر اور دُرِفشاں کو ایک جیسی اداکارائیں قرار دے دیا ؟
کیپشن: فیصل قریشی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 24 نیوز کے  ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے'  میں  ججز نے پاکستانی اداکارہ دُرِفشاں کی اداکاری کے بارے میں  تجزیہ کرتے ہوئے کیا رائے پیش کی اور ان کی اداکاری کوکتنے نمبر دئیے ؟

 دُرِفشاں کی اداکاری کے بارے میں تجزیہ کرتے ہوئے جج روبینہ اشرف نے کہا کہ مجھے دُرِفشاں کی اداکاری زیادہ قائل نہیں کر سکی۔  انکا کہنا تھا کہ بہت ساری چھوٹی چیزیں ایسی ہو سکتیں تھیں جو ان کی کارکردگی میں جان ڈال دیتیں۔جس کے چلتے روبینہ اشرف نے دُرِفشاں کو صرف 4 نبر دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

جج فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے دُرِفشاں کا کام بہت اچھا لگا اس لئے میں انہیں 6 نمبر دونگا ۔ جس  پر  جج روبینہ اشرف نے حیرانی کے ساتھ فیصل قریشی  سے سوال کیا کہ اپنے صبا قمر کو بھی 6 نمبر دیئے تھے کیا اپ  صبا قمر اور دُرِفشاں کو ایک جیسی اداکارائیں  سمجھتے ہیں؟ جس پر جج  فیصل قریشی نے جواب دیا کہ میں نے ان کے کام پر نمبر دیئے ہیں۔جج عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ مجھےدُرِفشاں کی کوشش اچھی لگی اچھا کام کیا جس وجہ سے میں بھی انہیں 6 نمبر دوںگی۔

 پاکستان کا پہلا ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' خصوصی ڈراموں کے تجزیوں، ٹرینڈنگ کہانیوں اور بہت کچھ کے لیےدیکھیئے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10:03 منٹ پر صرف 24نیوز پر۔