وزیراعظم کا سردار اختر مینگل کو فون، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Dec 14, 2022 | 12:27:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کو ریکوڈک بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ریکوڈک کے معاملے پر بات چیت کی گئی جبکہ کمیٹی کی تشکیل سے بھی آگاہ کیا۔