وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، 6 اہلکار زخمی

Aug 14, 2026 | 17:49:PM
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، 6 اہلکار زخمی
کیپشن: ضیا اللہ لانگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ کی گئی۔

 فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی سکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ میں بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مایہ نازپاکستانی آل راونڈر انجری کے باعث اہم ایونٹ سے باہر ہو گئے