پاکستانی آل راونڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

Aug 14, 2026 | 17:26:PM
پاکستانی آل راونڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پاکستانی آل راونڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

محمد نواز ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے ، نواز کو 12 اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی پر گیند لگی ۔

پی سی بی سپورٹس سائنس اور ایکسر سائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو نواز کے سکین کروائے ، محمد نواز کم از کم تین ہفتے کیلئے ایکشن سے باہر ہوگئے، دو ہفتے بعد این سی اے رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آل راونڈر محمد نواز مجموعی طور پر 148 بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں ، جس میں 98 ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ 44 ون ڈے میچز تھے ، قومی آل راونڈر نے 6 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم