سرکاری سکولوں کے فنڈز کی نگرانی اب مزیدسخت ہوگی 

سکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے،  وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ  نے این جے وی سکول میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا

Aug 14, 2026 | 15:27:PM
  سرکاری سکولوں کے فنڈز کی نگرانی اب مزیدسخت ہوگی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے فنڈز کی نگرانی اب مزیدسخت ہوگی ۔
سکول مینجمنٹ کونسلز کے فنڈز کا حساب مانگ لیا گیا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل کا سٹیٹس بھی  فوری طلب کرلیاگیاہے۔
ایس ایم سی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں 30 روز کے اندر آڈٹ کمیٹی بنانا لازم تھا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز سے جواب طلب کر لیاکمیٹی نہ بنانے والے اضلاع کو عدم تعمیل کی واضح اور ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی ،کمیٹی قائم کرنیوالے اضلاع سے نوٹیفکیشن اور متعلقہ افسران کی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹی کو ہر سال 30 سے 40 فیصد سکول مینجمنٹ کونسلز کا آڈٹ کرنا تھا،آڈٹ کے بعد جامع سالانہ رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو جمع کرانا بھی لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے 17اگست کوقومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
آڈٹ کمیٹیاں قائم نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار اضلاع کو وجوہات بتانا ہوں گی ،سکول فنڈز میں مالی شفافیت اور درست استعمال یقینی بنانے کیلئے آڈٹ نظام وضع کیا گیا تھا۔    

دوسری جانب  وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ  نے این جے وی اسکول میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا،اور طلبہ کے ہمراہ جشن آزادی منایا۔

 وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ  نے  اس موقع پر کہاکہ  آزادی صرف جشن نہیں، ذمہ داریاں سمجھنے کا دن ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،  طلبہ محنت، تعلیم اور نظم و ضبط کو زندگی کا حصہ بنائیں، سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے،  پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، اس کی قدر کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔