یوم آزادی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔
مارک روبیو کا کہنا تھا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: