ملک کیلئے ذاتی انااور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہونگے،شہباز شریف

Aug 14, 2021 | 14:17:PM
ملک کیلئے ذاتی انااور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہونگے،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

تقریب میں ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،یوم آزادی کے موقع پر میاں شہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ ہند نے قائد اعظم کی قیادت میں بھرپور جدوجہد سے تاریخ رقم کی، آج کے دن دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔

صدر نون لیگ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون نے اس ملک کی خدمت کی، نون لیگ پاکستان کو دنیا میں عزت کا مقام دلوانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی، ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سی پیک کے تحت تاریخی سرمایہ کاری کی۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے، ملک کے لیے ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      بلوچستان:دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید، 2زخمی