ہم نے ملک کو سنوارنا ہے ،تاجربیرون ملک سے صرف30فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں؛محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو سنوارنا ہے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے،بزنس مین بیرون ممالک موجود اپنا کچھ سرمایہ واپس لے آئیں ،تاجر برادری بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر لے آئے یہ مشکل کام نہیں، تاجروں سے درخواست ہے اپنا 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ایف پی سی سی آئی میں فیڈریشن کے صدور اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کارو ں کو ساز گار ماحول فراہم کرناپہلی ترجیح ہے،بزنس مین کیلئے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز ہے،بزنس مین کو پاسپورٹ مکمل تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ ملک سے جوپیسہ باہرجاچکا اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے،ایک دو بندوں کو اٹھائیں تو کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ فیلڈ مارشل زبان دیتےہیں تو اسے پورا کرتے ہیں،ہم نے ملک کو سنوارنا ہے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے،پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر بنانے پر توجہ ہے ، آئی ایم ایف کے مسئلے ہیں لیکن جلد تعمیری شعبےکیلئے کوئی اچھی خبر ملے گی ، ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے موقع سے فائدہ اٹھانا ہے بزنس مین کے لیے ماحول اچھا ہوگا ۔
ان کاکہناتھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جو وعدے کرتے ہیں پورا کرتے ہیں ، تاجروں کے ویزوں کے متعلق جلد تجاویز وزیر اعظم کو پیش کریں گے ، ایک یاد دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو سزا نہیں دے سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان !