مریم نواز کا کسانوں کو بڑا ریلیف ، 6 ارب کا باردانہ مفت ملے گا 

Apr 14, 2026 | 17:50:PM
مریم نواز کا کسانوں کو بڑا ریلیف ، 6 ارب کا باردانہ مفت ملے گا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے لیے بڑا ریلیف اقدام اٹھاتے ہوئے 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے، رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریدار مراکز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا، کسان کارڈ ہولڈرز کا شتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں 3500 روپے کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے، دو سال میں حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خبردار! نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کی عمرکے حوالے سے نیا آرڈیننس منظور