وزیراعظم کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول، پہلے سعودیہ روانہ ہونگے

Apr 14, 2026 | 13:43:PM
وزیراعظم کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول، پہلے سعودیہ روانہ ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور آخر میں ترکیے جائیں گے، وہ دوست ممالک کے دورے میں سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے جب کہ اس دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:یہ نمبر والی کالز مت اٹھائیں، سکیورٹی حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور ہوگا۔