پوپ لیو نے غلط باتیں کیں، معافی نہیں مانگوں گا :امریکی صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ پوپ لیو سے معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ انہوں نے غلط باتیں کی ہیں، پوپ لیو ایران کے حوالے سے میرے اقدامات کے سخت خلاف تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھے کہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، جوہری ایران کی اجازت نہیں دے سکتے، پوپ جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو آخری نتیجے سے خوش نہیں ہوں گے، میں صرف پوپ لیو کی باتوں کا جواب دے رہا ہوں، ان کے بھائی لیوس ماگا بیانیے کے حامی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، مجھے لیوس پوپ سے زیادہ پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن:وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں،معاشی صورتحال پر گفتگو، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون اور نظم و ضبط ہے، جرائم کی شرح سب سے کم ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا آنے دیا گیا، ہم نے ان کو باہر نکالا، امریکا میں قتل کی شرح 125 سال کی کم ترین سطح پر ہے، ہم قانون اور نظم و ضبط پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔