واشنگٹن:وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں،معاشی صورتحال پر گفتگو، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر اہم ملاقاتیں کیں جس میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اور تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد اظہور اور پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن ٹیم سے ملاقات کی، جس میں اصلاحات اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Finance Minister Meets IMF Director Jihad Azour to Discuss Reform Progress and Economic Outlook
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a productive meeting with Mr. Jihad Azour, Director of the Middle East and Central Asia Department at the… pic.twitter.com/LyTh09iHd0
وزیر خزانہ نے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد اس کی منظوری دے گا تاکہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کی رفتار برقرار رہے۔
ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا اور اسے حالیہ دور کے بڑے سپلائی شاکس میں سے ایک قرار دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اس بحران کے دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات، خاص طور پر معاشی نمو اور مہنگائی کے حوالے سے، مؤثر انداز میں نمٹ رہی ہے، انہوں نے یورو بانڈ کی کامیاب ادائیگی کا بھی ذکر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تمام آئندہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس میں گیس سلنڈر ،چولہے لانے پر پابندی
دونوں فریقین نے مالیاتی اور ساختی اصلاحات میں پیش رفت اور محصولات بڑھانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے اہم ملاقات کی۔
Finance Minister Meets U.S. Trade Representative to Discuss Trade and Investment Cooperation
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a meeting with the United States Trade Representative (USTR), Ambassador Jamieson Greer, on the sidelines of… pic.twitter.com/LKUoNXOVbm
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے اس موقع پر پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کے قیام، سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات میں بہتری اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ پائیدار اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔
بات چیت میں دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں آسانی اور تجارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
Finance Minister Meets U.S. Treasury Official to Discuss Economic Reforms and External Outlook
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a productive meeting with Mr. Jonathan Greenstein, Deputy Under Secretary for International Affairs at the…
دونوں فریقین نے جاری تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا اور باہمی اقتصادی تعاون میں بہتری کے رجحان کو سراہا، ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد پر مبنی نتائج اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون کو مزید وسعت دیتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:اطالوی وزیراعظم نے پوپ لیو پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کو ناقابل قبول قرار دے دیا
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور جوناتھن گرینسٹین سے بھی ملاقات کی، جس میں معاشی اصلاحات اور بیرونی شعبے پر تبادلہ خیال ہوا۔
Finance Minister Meets U.S. Treasury Official to Discuss Economic Reforms and External Outlook
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a productive meeting with Mr. Jonathan Greenstein, Deputy Under Secretary for International Affairs at the…
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے سٹاف لیول معاہدے (SLA) پر روشنی ڈالی اور اصلاحاتی پروگرام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کی ہے اور حکومت آئندہ تمام بیرونی مالی ذمہ داریوں کو بروقت ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات پر بھی بات چیت کی، خاص طور پر ترسیلات زر اور پاکستان کے بیرونی شعبے پر اس کے اثرات پر غور کیا گیا، وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو اس صورتحال کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور ایک مضبوط اور متنوع اقتصادی شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا، جو علاقائی استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر مبنی ہو۔
مزید پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران مذاکرات پر پاکستان کی ثالثی کے چرچے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ماسٹرکارڈ کے چیف گلوبل افیئرز اینڈ پالیسی ٹکر فوٹ سے ملاقات کی، فریقین نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے، مالی شمولیت بڑھانے اور فِن ٹیک شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Finance Minister Meets Mastercard Official to Discuss Digital Payments and Financial Inclusion
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a meeting with Mr. Tucker Foote, Chief of Global Affairs and Policy at Mastercard, on the sidelines of the… pic.twitter.com/yYYYrDX6p7
دونوں جانب سے پاکستان میں محفوظ، جامع اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں سائبر سکیورٹی، سرحد پار مالی لین دین اور ترسیلات زر سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گوگل کے نائب صدر اور گلوبل ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کرن بھاٹیا سے بھی ملاقات کی۔
Finance Minister Meets Google Vice President to Discuss AI Development and Digital Transformation
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 14, 2026
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a productive meeting with Ambassador Karan Bhatia, Vice President and Global Head of Government Affairs… pic.twitter.com/qiSN5g7062
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گوگل کے جاری اقدامات کو سراہا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تربیت اور استعداد بڑھانے کے پروگرامز کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان میں گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کے آغاز اور جولائی 2026 میں پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
دونوں فریقین نے حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد مصنوعی ذہانت کے فروغ اور اسے معیشت کے اہم شعبوں، خصوصاً زراعت اور صنعت میں استعمال میں لانا ہے۔
دونوں جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع تر ایجنڈے کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔