برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران مذاکرات پر پاکستان کی ثالثی کے چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر پاکستان کی ثالثی کے چرچے ہونے لگے،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹار مر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا پاکستان نے امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کر کے عالمی دنیا کی قیادت کی، ساری دنیا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹار مر بتائیں کہ انہوں نے پاکستان کا اتحادی ہونے کی حیثیت سے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا کیا ساتھ دیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بولے میں نے جمعہ کے روز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی، بہت ضروری ہے کہ ہم امن مذاکرات کی حمایت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:لبنان اسرائیل مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق