لبنان اسرائیل مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لبنان اسرائیل مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان اسرائیل مذاکرات میں مارکو روبیو کی شرکت کی تصدیق کر دی۔
لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان ملاقات رات ساڑھے 8بجے امریکی محکمۂ خارجہ کے دفتر میں ہو گی۔
اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں اب تک 2ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ساڑھے 6ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے۔
یہ بھی پڑھیں:400 کلو چاندی چوری کرنےکے الزام میں2 کسٹمز اہلکار گرفتار
دوسر ی جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے دوسرے دور پر سوال پر جواب میں کہا کہ امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانیوں سے کہا انہیں ملک سے جوہری مواد ہٹانا ہوگا، ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کردی ہے، ایران دنیا کیخلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لئے نہایت اہم ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہوں نے کہا ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کو خطرے میں ڈال کر معاشی دہشت گردی کر رہا ہے، امریکا اسی کا جواب دے رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اس طرح کے اقدامات کرتا ہے تو امریکا بھی یہی اصول اپنائے گا کہ ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت محدود کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اضافی معاشی دباؤ استعمال کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام ترقی کریں اور خوشحال ہوں۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن اصل فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ آیا وہ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کے لئے مزید پیش قدمی کرتا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔