شاہ رخ خان کا حجاب والی لڑکی کا احترام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Apr 14, 2023 | 16:50:PM
شاہ رخ خان کا حجاب والی لڑکی کا احترام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار  شاہ رُخ خان نے حجاب کرنے والی لڑکی کا احترام کر کے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف بالی ووڈ کے ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی بادشاہ ہیں ، وائرل  ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خان کس طرح حجاب میں ملبوس مسلمان مداح کی حدود کا احترام کرتے ہیں۔

ویڈیو میں  ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شاہ رُخ سے ملاقات پر بےحد پُرجوش نظر آرہی ہیں ان میں سے دو لڑکیاں شاہ رُخ خان کے گلے لگتی ہیں جبکہ حجاب میں ملبوس لڑکی دور کھڑی رہ کر مسکراتی ہے۔ایسے میں شاہ رُخ حجاب کرنے والی مسلمان لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ" شاہ رُخ ایک نیک دل انسان ہیں اور وہ ہمیشہ خواتین کی بےحد عزت کرتے ہیں اور باحجاب خواتین کیلئے ان کے دل میں جو عزت ہے وہ اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہی ہے"۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اسلام سمیت ہر مذہب کی عزت و احترام کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مذہبی رواداری کے لیے آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے۔