لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Apr 14, 2023 | 13:13:PM
لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تھانہ رمنہ کے مقدمے میں 26 اپریل تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان نے تھانہ رمنہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ مجھ پر غداری سمیت سنگین دفعات کے تحت خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور متعقلہ عدالت سے رجوع کرنے کےلیے مناسب وقت فراہم کرے۔

لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت پرجسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمد کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔