پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ بد نظمی کا شکار،پولیس کا لاٹھی چارج

Apr 14, 2022 | 11:11:AM
جلسہ میں بدنظمی، فائل فوٹو
کیپشن: جلسہ میں بدنظمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں بےنظمی دیکھنے میں آئی، کہیں کارکنوں نے  کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش  کی تو  کہیں کارکن خواتین کے لیے مختص جگہ پر پہنچ گئے۔
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا پشاور  جلسہ بے نظمی کا شکار ہو گیا جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی بعد ازاں  مشتعل کارکنوں نے  پولیس پرپتھراؤ بھی کیا جس کے جواب میں پولیس کو جوابی کارروائی کے طور پر  لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔

واضح رہے جلسے سے خطاب کے دوران  سابق وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ  اتوارکوپاکستان کے ہر  شہر میں لوگ باہر  نکلے جس پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے  پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تھا جس میں  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیراعظم کو ہٹانے پر مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، مجھے ہٹانے پر لوگ باہر نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:    میٹرو بس سروس مفت۔وزیر اعظم کا بڑا حکم آ گیا