میٹرو بس سروس مفت۔وزیر اعظم کا بڑا حکم آ گیا

Apr 14, 2022 | 10:30:AM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم  شہباز شریف  نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صبح سویرے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور منصوبے کو 16 اپریل تک عوام کے لیے فری چلانے کا حکم دیا۔  وزیراعظم نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      پی ٹی آئی قیادت استعفیٰ کارڈ کھیل کر پھنس گئی