محمد رضوان کو دیکھ کر پوری ٹیم کو ہمت ہوتی ہے۔۔۔بابراعظم نے ایسا کیوں کہا؟جانیے

Apr 14, 2021 | 22:29:PM
محمد رضوان کو دیکھ کر پوری ٹیم کو ہمت ہوتی ہے۔۔۔بابراعظم نے ایسا کیوں کہا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ محمد رضوان نے روزہ کی حالت میں بہترین کیپنگ،فیلڈنگ کی اور شاندار کھیل پیش کیا ان کو دیکھ کر پوری ٹیم کو ہمت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستان نے 204 رنز کا ہدف 12 گیندوں پہلے حاصل کیا،کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنائی ،بابراعظم نے 59 گیندوں پر 122 رنز بنائے ،بابراعظم نے 4 چھکے اور 15 چوکے لگائے جبکہ محمد رضوان نے 47 گیندوںپر 73 رنز بنائے،چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل ہو گئی،پاکستان ایک وکٹ پر 200 سے زائد رنز کا تعاقب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔کپتان بابراعظم نے کہاکہ ون ڈے میں نمبرون بننے کاخواب بھی پورا ہوگیا۔

یہ بھی  پڑھیں: با بر اعظم کا نیا ورلڈ ریکا ر ڈ۔۔پا کستان نے جنو بی افریقا کیخلاف تیسرا ٹی ٹو نٹی جیت لیا