حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Apr 14, 2021 | 15:17:PM
فورسز کی کارروائی میں بھاری اسلحہ برآمد
کیپشن: فورسز کی کارروائی میں بھاری اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تخریب کار اس اسلحے کو ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز نے کارروائی کرکے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر دکی کے سرحدی پہاڑی سلسلے سیاہ کوہ کلیانی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور بارود میں 82 مارٹر گولے، 52 ہیڈ گرنیڈ، 7 آر پی جی اور متعدد گولیاں شامل ہیں، اور تخریب کار اس اسلحے کو ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار