لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

Apr 05, 2021 | 00:05:AM
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں سے ہینڈگرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت محب اللہ اور حنیف طیب کے نام سے ہوئی ،دہشتگردلاہور میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے،دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حنیف طیب کے سرکی قیمت25 لاکھ روپے مقرر تھی ،سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس وقت ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے اس وقت معاشی حالت خراب تھی،ڈاکٹر رضا باقر