پنجاب کے بیراجوں پر پانی کی سطح کم ہورہی ہے:وفاقی وزیر معین وٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل وزیر معین وٹو کا کہنا ہے کہ پانی کا دباؤ اب پنجاب کے بیراجوں پر پہلے کی نسبت کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف سیلاب صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پنجند بیراج پر بہت اونچے درجے کا سیلاب اور سطح بتدریج کم ہو رہی ہے،اور اسی کے ساتھ دریائے ستلج میں سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب اور سطح مسلسل کم ہو رہی ہے،دریائے چناب میں مرالہ سے تریموں تک پانی معمول کے مطابق ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دریائے سندھ میں تربیلا سے تونسہ تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، گڈو بیراج پر اونچے درجے کا اور سکھر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
مزید کہنا ہے کہ دریائے راوی میں جسراور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور اس کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
ٰ
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید