امریکا کا جی 7 ممالک سے بھارت ،چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ

Sep 13, 2025 | 10:48:AM
امریکا کا جی 7 ممالک سے بھارت ،چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا نےجی سیون ممالک سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کینیڈا میں جی سیون وزرائے خزانہ کا اجلاس ہوا،جس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کو ملنے والی آمدنی روکنی ہوگی،تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف کیلئے امریکا کا ساتھ دیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف زیر غور ہے،منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے پر بھی بات ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ یورپی یونین سے بھی بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا: زہران ممدانی