عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا۔۔معروف ٹک ٹاکر نے انوکھاکام کردیا۔۔ویڈیووائرل

Sep 13, 2021 | 18:51:PM
عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا۔۔معروف ٹک ٹاکر نے انوکھاکام کردیا۔۔ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈین سور نہ صرف ایک ریپر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 ملین جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا جنہوں نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی زنجیریں پیوست کروالیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Dan Sur (@dansurig)

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

ان کا اپنے اس مخصوص سٹائل سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا، میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے سٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔ یہ میرے بال ہیں، سنہرے بال۔صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Dan Sur (@dansurig)