پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی معروف ایرانی اداکار سے منگنی ۔۔ویڈیووائرل

Sep 13, 2021 | 17:41:PM
 پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی معروف ایرانی اداکار سے منگنی ۔۔ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی پا پ گلوکارہ برٹنی پیئرز نے ایرانی نژاد اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کیا۔انہوں نے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی  ہے ۔ اس ویڈیو  میں انہوں نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور ساتھ ہی مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا کہ وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی تقریبا پانچ برس سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
یا د رہے27 سالہ سیم اصغری تہران میں پیدا ہوئے ۔ 12 برس کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب ایک کامیاب اداکار ہیں۔