اسرائیل ،فلسطین کے درمیان جنگ کوئی نہیں جیتا،مسلم اُمہ ہار گئی:سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کوئی نہیں جیتا بلکہ مسلم اُمہ یہ جنگ ہار گئی ہے،بیشک جنگ بندی ہو گئی ہے لیکن اس کی قیمت فلسطینیوں نے کیا چکائی ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے،70ہزا ر سے زائد لاشیں اہل غزہ نے اُٹھائیں، تقریبا دو لاکھ لوگ زخمی ہوئے لیکن جو لاشیں اب ملبے کے نیچے سے نکل رہی ہیں ان کا تصور بھی کر کے دل دہل جاتا ہے۔
غزہ جنگ بندی پر دوریاستی حل کے دفن ہونے کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں انہوں67ہزار لوگوں کو دفن کیا ہے وہیں انتہائی چالاکی اور ہوشیار ی سے دوریاستی حل بھی کہیں دفن ہوادکھائی دیتا ہےکیونکہ اس پورے ماحول میں جب یہ گیم پلان بچھایا جارہا ہے اس میں دو ریاستی حل کی بات کہیں ہے ہی نہیں۔
انہوں نے استفسار کیا ، کی یہ دو ریاستی حل کی بات اس سمجھتے میں نہیں ہونی چاہیے تھی،دو ریاستی حل ہماری ایجاد تھوڑا ہی ہے فلسطینی کاذا کے جو اصل سپورٹر ہیں وہ تو دو ریاستی حل کو مانتے ہی نہیں ہیں۔وہ تو صرف ایک ریاست کو مانتے ہیں وہ فلسطین ہے۔پاکستان کا بھی یہ نظریہ تھا اس میں بھی ابھی دو تین سال میں ہی تبدیلی آئی ہے۔
سلیم بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟سہیل آفریدی جن کو ابھی وزیر اعلی ٰ کہنا بھی قانونی طور پر ٹھیک نہیں کیوں کہ ابھی تو جس وزیر اعلیٰ یعنی علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دیا ہے ان کا ستعفیٰ بھی منظور نہیں ہوا ہے، جب تک گورنر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کرتے قانونی طور پر سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہے۔
سہیل آفریدی نے افغان پالیسی پربیان میں کہا کہ ہمیں افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور ان کے نمائندوں سے پوچھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آنے والے وزیر اعلیٰ بہت جلدی میں ہیں اور وہ بلکل بچگانہ باتیں کر رہے ہیں۔
سلیم بخاری نے کہا کہ افغانیوں کے اند وفا نہیں ہے،اس لیے ان سے زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیےاور یہ انہوں نے وقتا فوقتا ثابت بھی کیا ہے۔
انہوں نے افغان وزیر خارجہ کے بھارت کے دورہ اور بھارتی بیانیہ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ افغانستا ن نے بھی وہی غلطی کی جو کہ بھارت نے کی تھی، ہماری فوج نے ماضی قریب میں بھارت کو دھول چٹا ئی تھی اور اب افغانستا کی خوش فہمی کو بھی دور کر دیا اور یوں افغانستان کو اپنی 21پوسٹو ں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ہنزہ اورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ