بھارت کی قید سے رہائی پانے والے 67 قیدی کراچی پہنچ گئے

Oct 13, 2025 | 21:05:PM
بھارت کی قید سے رہائی پانے والے 67 قیدی کراچی پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں قید 67 پاکستانی قیدی رہائی کے بعد  کراچی پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا، آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے،آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔

جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔

واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے پر گرفتار ہوئے تھے، جنہیں سفارتی کوششوں کے بعد رہائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی