محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، نوکنڈی ،سبی اور روہڑی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم پنجاب کا سکولوں سے متعلق اہم اعلان