پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن، سکول کل شیڈول کیمطابق کھلیں گے

Oct 13, 2025 | 19:41:PM
پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن، سکول کل شیڈول کیمطابق کھلیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یوسف)  پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گےجبکہ  پنجاب یونیورسٹی میں  14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔ 

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ،پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔ 

 دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ  ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن ہوں گی، یو ای ٹی نےآن لان کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  11ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آ گئی