11ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) گیارہویں جماعت (HSSC پارٹ-I) کے سالانہ نتائج بدھ (15 اکتوبر 2025) کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
طلبہ درج ذیل تین طریقوں سے اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں جس میں سرفہرست بورڈز کی ویب سائٹس ہیں، طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر "Results" کے سیکشن سے نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
راولپنڈی biserawalpindi.edu.pk، لاہور biselahore.com، ملتان web.bisemultan.edu.pk، فیصل آباد bisefsd.edu.pk، سرگودھا bisesargodha.edu.pk، گوجرانوالہ bisegrw.edu.pk، بہاولپور bisebwp.edu.pk، ڈیرہ غازی خان bisedgkhan.edu.pk، ساہیوال bisesahiwal.edu.pk
دوسرا طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نتیجہ دیکھنا ہے، طلبہ اپنے بورڈ کے مخصوص کوڈ پر اپنا رول نمبر SMS کریں۔ راولپنڈی 800296، لاہور 800291، ملتان 800293، فیصل آباد 800240، سرگودھا 800290، گوجرانوالہ 800299، بہاولپور 800298، ڈی جی خان 800295، ساہیوال 800292
تمام بورڈز نتائج جاری ہونے کے بعد ریزلٹ گزٹ بھی شائع کریں گے جس کے ذریعے نتائج کو چیک کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا