حیدر علی آج بھی صفر پر آوٹ، تنقید کا نشانہ بن گئے

Oct 13, 2022 | 11:18:AM
حیدر علی آج بھی صفر پر آوٹ، تنقید کا نشانہ بن گئے
کیپشن: حیدر علی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آوٹ آف فارم حیدر علی آج بھی صفر پر آوٹ، پورے سال 9 میچز میں صرف 60 رن بنانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

حیدرعلی کو آصف ، خوش دل اور افتخار کی طرح اس سال ورلڈ کپ سے پہلے چانس پر چانس دیا گیا لیکن وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھانے میں ناکام رہے۔ حیدر علی کا اس سال سب سے بڑا اسکور 18 رن رہا ہے۔

انھوں نے ان 9 میچز میں صرف 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے ، حیدر کا فی میچ ایورج صرف 9 رن فی میچ رہا، ان آٹھ میچز میں زیادہ تر حیدر علی کو پہلی اننگ میں موقع ملا یعنی ہدف کا پریشر بھی نہیں ملا لیکن وہ پھر بھی ناکام رہے۔ خراب پرفارمنس کے باعث سوشل میڈیا پر حیدر علی پہ کافی تنقیدی میمز بننے لگےہیں۔