سہ ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

Oct 13, 2022 | 08:48:AM
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے ایک اور میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔ جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے
کیپشن: بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان دل محمد) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20  اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی اننگز:

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس اور کپتان شکیب الحسن ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے۔ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی ایوریج سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز:

جواب میں پاکستان کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کپتان بابر اعظم 55، محمد رضوان  69، حیدر علی صفر رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 اور آصف علی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جب کہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔