ایک شخص نے اپنے اقتدار کے خاطر نوجوان نسل تباہ کر دی،نہال ہاشمی
عمران خان کیخلاف جو کیسز بنائے گئے وہ جھوٹ کی بنیاد اور غلط بیانی پر بنائے گئے،سینیٹر ہمایوں مہمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف پوری قوم کے مجرم ہیں انہوں نے اپنے اقتدار کے خاطر نوجوان نسل تباہ کر دی۔
24نیوز کےپروگرام گونج میں مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سابق سینیٹر اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مذاکرات کی جو بات کی گئی ہے وہ سیاسی لوگوں سے کی گئی ہے جو لوگ پارلیمان میں بیٹھے ہیں کیونکہ سیاست پارلیمنٹ سے شروع ہوتی ہے لیکن یہ کسی سے بات نہیں کرتے کیونکہ بھروسہ نہیں کرتے کسی پرلیکن ہم سیاسی بات چیت کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس نے 190 ملین پاونڈ قوم کے ہڑپ کر لیے جس کی وہ سزا بھگت رہے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، باجوہ صاحب کی مہربانی اور فیض صاحب کی مہربانی سے وزیر اعظم بن گئے تھے ورنہ ان کا سیاسی بیک گراونڈ کیا تھا، بانی تحریک انصاف پوری قوم کے مجرم ہیں انہوں نے اپنے اقتدار کے خاطر نوجوان نسل تباہ کر دی۔
پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان کے اوپر جو کیسز بنائے گئے وہ جھوٹ کی بنیاد اور غلط بیانی پر بنائے گئے جنہوں نے پورے پورے محل نما فلیٹ بنا لیے ان کے اوپر کوئی کیس نہیں ہے ۔مذاکرات کی اگر بات ہے تو پولیٹیکل پارٹی کے لیڈر سے کرنی چاہیے کیونکہ پارٹی رہنماؤں سے بات تو کی جا سکتی ہے لیکن فائنل اتھارٹی پارٹی کا سربراہ ہی ہوتا ہے ۔ہماری مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔
پروگرام میں شریک جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سوموٹو کا اختیار واپس لینا ایک مذاق ہے کیونکہ یہ صرف سوچ کی بات ہے اگر کسی کی سوچ ہی غلط ہو تو وہ کسی سے بھی درخواست لگوا کر اس پر فیصلہ دے سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے فیصلے کرنے ہیں جو اپنی ذات کے لیے ہوں تو اس سے پاکستان کمزور ہوگا مضبوط نہیں ۔افغانستان سے مذاکرات ہونے چاہیے تاکے ملک میں امن آئے ہم دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں اس پر کوئی دو رائے نہیں ۔