پرویز خٹک کے آبائی ضلع میں تحریک انصاف کا پاور شو ناکام

Nov 13, 2022 | 21:39:PM
پاکستان تحریک انصاف، مرکزی رہنما پرویز خٹک، پی ٹی آئی، پاور شو ناکام
کیپشن: سوات میں پی ٹی آئی پاور شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک کے آبائی ضلع میں پی ٹی آئی کاپاور شو ناکام ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کا ٹائم پانچ بجے رکھا گیا تھا قائدین ڈھائی بجے جلسہ گاہ پہنچے،شرکا کو گرمانے کیلئے سٹیج سے جذباتی نعروں کا جواب بھی مایوس کن تھا،جلسہ سے صوبائی مشیر اور شہرام ترکئی،دو ایم پی ایز نے مختصر خطاب کیا۔
 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان روانہ ہونے لگیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے دوران کرسیاں خالی تھی،بہت کم کارکنوں نے خطاب سنا،پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک ،اسد قیصر اور عاطف خان بغیر تقاریر واپس روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجودپاکستان کو انعام میں کتنی رقم ملی؟