نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک ریجنل اینوائز کانفرنس کا اعلان

May 13, 2026 | 21:19:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک ریجنل اینوائز کانفرنس کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک ریجنل اینوائز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ، کانفرنس کو برادر ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں بتایا  کہ کانفرنس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ  کانفرنس کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا جبکہ ہمیں پوری اُمید ہے کہ اینوائز کی سفارشات ، تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان فعال سفارتکاری اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے