امریکہ سے مستقل طور پرپاکستان کیوں منتقل ہوا؟ فاران طاہرنے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتادی۔
فاران طاہر پاکستان کے علاوہ ہالی ووڈکی بھی کئی بلاک بسٹرفلموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں، وہ اب امریکا چھوڑ کر مستقل طور پر پاکستان آ گئے ہیں اور آج کل مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’لیڈر‘‘ اور’ ’بس تیرا ساتھ ہو‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
فاران طاہر نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات 8سال بعدسلورسکرین پردھوم مچانے کوتیار
معروف اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے لیکن میرے والد بہت بوڑھے ہیں، میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور جب میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو گیا ہوں تو میں نے یہاں کام بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔