فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات 8سال بعدسلورسکرین پردھوم مچانے کوتیار

May 13, 2026 | 13:17:PM
 فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات 8سال بعدسلورسکرین پردھوم مچانے کوتیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فہد مصطفی اور مہوش حیات سلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے،فلم کاٹریلرریلیزکردیاگیاہے۔
 فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات اپنی نئی ہارر فلم ’’زومبائیڈ‘‘ کے ذریعے آٹھ سال بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا آفیشل ٹریلر فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے جاری کیا گیا، فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے جبکہ اسے فضا علی میرزا اور نبیل قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کو ایک زومبی سے متاثرہ دنیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرتے، ایکشن مناظر انجام دیتے اور رومانوی کیمسٹری دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فلم کو ہارر، ایکشن اور رومانس پر مبنی منفردپراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر و اداکار دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کے دونوں سپرسٹارزکی ایکشن اورہارر فلم’ ’زومبیڈ‘‘ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے جارہی ہے،انہوں نے اپنی فلم کی تشہیری مہم کاباقاعدہ آغازکردیاہے۔