الرجی،خون کی کمی اور انفیکشن کے مرض میں مبتلا مریض خبردار،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عزادار حسین)محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے مضر صحت ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
الرجی،خون کی کمی اور انفیکشن کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئےسفوفیراذون سوڈیم،میکوبالامن اور ڈیکسا میتھوسون کے مخصوص بیج کو مضر صحت قرار دے دیاگیا۔
محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ سفوفیراذون انفیکشن میں بطور انٹی بائیوٹک استعمال کی جاتی ہے،میکو بالامن خون کی کمی کو دور کرکے اعصابی اور جسم میں توانائی بحال کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان’’ون ایپ‘‘ کا آغاز
الرٹ کے مطابق ڈیکسا میتھوسون الرجی کے مریضوں کو تجویز کرکے دی جاتی ہے،ان تینوں ادویات کے مضر صحت مخصوص بیج فوری مارکیٹ سے اٹھائے جائیں۔