راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان’’ون ایپ‘‘ کا آغاز

May 13, 2026 | 09:35:AM
راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان’’ون ایپ‘‘ کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان’’ون ایپ‘‘ کا آغاز کر دیاگیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذکردیاگیاہے،ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی،موقع پر شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس اور FIR کے متعلق تصدیق بھی ہوسکے گی،گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی ہو گی۔
 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہو گی،انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہو گا،ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں شدیدگرمی توکہیں بارش؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سی ٹی اوفرحان اسلم کاکہناہے کہ ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے،ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔