پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، چودھری پرویز الٰہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت کو جتنی مار پڑ گئی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہیں کرے گا، اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو پھر مار پڑے گی۔