شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی

May 13, 2025 | 11:00:AM
شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔

کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں، اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔