" یہ فلم نہیں، حقیقت تھی " فہد مصطفیٰ کا بھارتیوں کو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارتی رویے پر کھل کر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا”یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا میں پاکستان جواب دیتا ہے، اور جواب دینا جانتا ہے۔ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائی جائے۔“
فہد مصطفیٰ، جن کی فلم کبھی میں کبھی تم بھارت میں بےحد مقبول ہوئی تھی، نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر اپنے پاکستانی تشخص پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر مذہب، مسلک اور قومیت کے افراد امن کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کی جان، مال اور عزت محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں:"وزن کم کرنا ہے تو ڈبل روٹی چھوڑ دیں" آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نے آزمودہ نسخہ بتا دیا
فہد نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا نے اس بار ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ذہنی طور پر زیادہ برداشت رکھنے والی اور کشادہ دل ہے، اور یہی ہماری اصل طاقت ہے۔
سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کے اس بیان کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل حب الوطنی ہے۔